• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، پرسنٹیج کم آئی تھی: سردار شاہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ کراچی انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، ان کی پرسنٹیج کم آئی تھی۔

کراچی کے ایسکپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم سندھ  سردار شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیم نمائش بہت کامیابی سے جاری ہے، مقصد بچوں میں سائنسی رجحان پیدا کرنا ہے، طلباء نے بہت بہترین پراجیکٹس کی نمائش سجائی ہے، سائنسی مقابلوں میں طلباء کی تخلیقی ایجادات عالمی سطح تک لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ آ چکی ہے، جو میں نے نہیں دیکھی، انٹرمیڈیٹ سے متعلق رپورٹ پڑھوں گا اور منظرِ عام پر لاؤں گا، انٹر کے طلبہ فیل نہیں ہوئے تھے، پرسنٹیج کم آئی تھی، ان نتائج سے متعلق جو بھی ذمے داران ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اپریل میں ہی ہو گا، اساتذہ کے لائسنسنگ عمل میں حائل رکاوٹیں جلد دور کریں گے، نصابی کتابوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

سردار شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید