• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوری نے اروشی روٹیلا کو دھکا دے دیا

اسکرین گریب
اسکرین گریب

انٹرنیٹ سنسیشن اوری نے بھارتی اداکارہ  اروشی روٹیلا کو دھکا دے دیا۔

اوری نے حال ہی میں ایک مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹا ہینڈل پر شیئر کی ہے، جس میں وہ اروشی روٹیلا کے ساتھ ان کے مشہور تامل فلم کے گانے دیبدی دیبدی پر ڈانس کر رہے ہیں۔

یہ ویڈیو اروشی روٹیلا کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی، جہاں اوری اور اروشی نے ڈاکو مہاراج فلم کے گانے پر پرفارم کیا۔

دلچسپ موڑ تب آیا جب رقص کے دوران اوری نے مزاحیہ انداز  میں اروشی کو دھکا دیا، جس سے وہ تقریباً اپنا توازن کھو بیٹھیں اور گرتے گرتے بچیں۔

اوری نے اس واقعے کو مزید مزاحیہ بنانے کے لیے کیپشن میں لکھا کہ میرے ہاتھوں دھکا کھانے والی یہ پہلی ہندوستانی خاتون ہیں۔

ویڈیو پر اداکارہ اننیا پانڈے نے فوراً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تم نے مجھے بھی دھکا دیا تھا۔

دونوں کے ڈانس اور دلچسپ لمحے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

خیال ہے کہ مذکورہ گانا اروشی روٹیلا کی تیلگو فلم ڈاکو مہاراج میں شامل ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی کافی شہرت حاصل کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید