پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ ہم چولستان کی نہروں کے خلاف نہیں، ہم بھی اسے سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف بڑا واضح ہے کہ چولستان کی نہروں کیلئے سندھ کا پانی استعمال نہ ہو۔
دوسری جانب ارسا حکام کا کہنا ہے کہ چولستان کی نہروں کیلئے سندھ کا ایک قطرہ پانی استعمال نہیں ہو گا۔