اسرائیل وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی حکومت حزب اللہ کو غیر مسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔
اپنے بیان میں یسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان کے خلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں، لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر حملوں کی صورتحال قابل قبول نہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے، اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان حکومت نے نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کے تحت ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے یہ بیان ایک سیکیورٹی اجلاس کے بعد سامنے آیا جس میں اسرائیلی فوج کے آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔