• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز تختیاں نہیں لگاتیں، بلکہ کام کر کے دکھاتی ہیں: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری — فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز صرف تختیاں نہیں لگاتیں، بلکہ کام بھی کر کے دکھاتی ہیں۔

لاہور میں صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق نے پریس کانفرنس کی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سہولت بازار عوام کو ریلف فراہم کر رہے ہیں، 70 فیصد سے زیادہ راشن کارڈ بازاروں میں استعمال کیے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مریم نواز کوشاں ہیں، 2 ہزار 265 کلو میٹر کی سیوریج لائن پورے پنجاب میں بچھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 130 نئے ڈسپوزل اسٹیشن بنانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے لیے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں 328 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جائیں گے، دیہات میں تالاب اور جوہڑوں کی صفائی اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگیں گے۔

قومی خبریں سے مزید