ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک سے ہاتھ ملائیں گے اور امریکیوں کو خطے سے نکال باہر کریں گے۔
ایرانی فوج نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران پر حملے کےلئے فضائی حدود فراہم نہ کرنے والے ممالک پر حملہ نہیں کیا۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ خطے میں ان تمام اڈوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایران پر حملے شروع ہوئے تھے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش تھی کہ پڑوسی مسلم ممالک کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے عرب امارات میں الظفرہ ایئربیس پر ڈرون حملہ کیا ہے جس میں امریکی سیٹیلائٹ مواصلاتی نظام، وارننگ ریڈار اور فائر کنٹرول ریڈار کو نشانہ بنایا گیا ہے۔