کونسل ……
میں نے کرپشن شروع کردی ہے،
ڈوڈو نے انکشاف کیا۔
میں دم بخود رہ گیا۔
ڈوڈو کے بچے،
تم کرپٹ ہوگئے ہو؟
میری آواز میں افسوس تھا۔
پہلے نہیں تھا لیکن اب ہونا پڑا۔
میں اتنی زیادہ کرپشن کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت کی نظروں میں آجاؤں،
ڈوڈو نے کہا۔
لیکن کیوں؟
میں حیران رہ گیا۔
کیونکہ حکومت نے قومی کرپٹ کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
میں اس کا معزز رکن بننا چاہتا ہوں،
ڈوڈو نے عزائم بیان کیے۔
الو کی دم،
میں چلایا،
حکومت نے کرپٹ لوگوں کی کونسل نہیں،
قومی کرپٹو کونسل بنانے کا اعلان کیا ہے۔