• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کے پہاڑ کو انسان کے برابر حقوق مل گئے

ماؤنٹ تراناکی — فائل فوٹو
ماؤنٹ تراناکی — فائل فوٹو

ایک قانونی معاہدے کے تحت نیوزی لینڈ کے ایک پہاڑ کو انسان کے برابر قانونی حقوق حاصل ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے معاہدے کے تحت نیوزی لینڈ کے مشہور تراناکی مونگا (تراناکی پہاڑ) کو  باقاعدہ قانونی طور پر انسان کے برابرحقوق حاصل ہو گئے ہیں۔

کئی برس بعد قانونی حیثیت اختیار کرنے والے اس تاریخی معاہدے کا مقصد نوآبادیاتی دور کے دوران مقامی ماؤری لوگوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کرنا ہے، ان ناانصافیوں میں زمین کا وسیع پیمانے پر ضبط کیا جانا بھی شامل ہے۔

یہ قانون ماؤری ورلڈ ویو کے اُس نظریے کو بھی تسلیم کرتا ہے جس میں پہاڑوں سمیت قدرتی مظاہر کو آباؤ اجداد اور جاندار کا درجہ دیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے بعد عملی طور پر تراناکی مونگا (تراناکی پہاڑ) کو اپنی ملکیت کا اختیار مل گیا ہے۔

یہ پہاڑ عملی طور پر اب اپنی ملکیت کے لیے خود مختار تو ہے، تاہم اس کے انتظامی امور مقامی قبائل ایوی اور حکومت کے نمائندے مل کر سنبھالیں گے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید