• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید کمی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

پاکستان میں جمہوریت کی درجہ بندی میں مزید کمی ہو گئی۔

 اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ (EIU) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جمہوریت کی درجہ بندی 3.25 سے کم ہو کر 2024ء میں 2.84 رہ گئی۔

رپورٹ میں عام انتخابات 2024ء کے دوران پُر تشدد واقعات اور سیاسی عدم استحکام کو اس کمی کی بڑی وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق8 فروری 2024ء کے انتخابات کے دوران ملک میں پُر تشدد واقعات پیش آئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات سے قبل ایک سیاسی رہنما کو جیل بھیجنے سے بھی جمہوری عمل مزید متاثر ہوا۔

قومی خبریں سے مزید