• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024ء انتخابات کا سال، 70 سے زائد ممالک میں پونے 2 ارب افراد نے ووٹ ڈالے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سال 2024ء کو انتخابات کا سال کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا، 2024 میں 70 سے زائد ممالک کے ایک ارب 70 کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

2024ء میں دنیا کی تقریباً 4 ارب آبادی والے ممالک میں انتخابات ہوئے جو دنیا کی آبادی کا تقریباً نصف ہے، مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آؤٹ 61 فیصد رہا۔

سب سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ روانڈا میں 98.2 فیصد اور سب سے کم تیونس میں 28.8 فیصد رہا۔

بھارت میں سب سے زیادہ 63 کروڑ 70 لاکھ سے زائد لوگوں نے ووٹ ڈالا جہاں پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کی۔

نومبر 2024ء میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن کے ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوئے۔

برطانیہ کے عام انتخابات کے نتیجے میں کنزرویٹو پارٹی کے 14 سالہ دور کا خاتمہ ہوا، لیبر پارٹی کامیاب ہوئی اور سر اسٹارمر کیئر وزیر اعظم بنے۔

روس کے صدارتی انتخابات میں تنازعات کے باوجود ولادیمر پیوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں بار صدر منتخب ہونے میں کامیاب رہے۔

ایران میں صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد صدارتی انتخابات ہوئے، جس میں مسعود پیزشکیان نے کامیابی حاصل کی۔

سری لنکا میں 2022ء میں آنے والے انقلاب کے بعد نومبر 2024ء میں عام انتخابات ہوئے، ملک کے لیے نئے دور کا آغاز ہوا۔

انڈونیشیا میں پارلیمانی انتخابات ہوئے، سابق وزیرِ دفاع سوبیانتو نے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان میں 2022ء کی تحریک عدم اعتماد کے بعد فروری 2024ء میں انتخابات ہوئے اور مسلم لیگ ن نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔

خاص رپورٹ سے مزید