بنگلا دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے والے طلبہ نے سیاست میں انٹری دے دی، آج اپنی سیاسی جماعت کو لانچ کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ان طلبہ نے عام انتخابات سے قبل اپنی سیاسی جماعت ’جاتیا نگورک پارٹی‘ بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
ان کے مطابق تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ذات پات یا مذہب سے قطع نظر ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ آج بڑے عوامی جلسے میں سیاسی جماعت ’جاتیا نگورک پارٹی‘ کو لانچ کریں گے۔
طلبہ تحریکِ کے مرکزی رہنما محمد ناہید اسلام پارٹی کے کنوینر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق محمد ناہید اسلام حال ہی میں مشیرِ اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ عبوری حکومت میں شامل آصف محمود اور محفوظ عالم طلبہ کی سیاسی جماعت میں شامل ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق پارٹی کی افتتاحی تقریب میں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔