فرانس بھر میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد نے شدید احتجاج کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس بھر میں لاکھوں افراد نے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کیا، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل برسادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی شدید شیلنگ سے 100 افراد زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 300 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
منتظمین کا دعویٰ ہے کہ مظاہروں میں 10 لاکھ افراد نےحصہ لیا تاہم حکام کے مطابق صدر میکرون کیخلاف 5 لاکھ افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔