• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں مزید 50 فلسطینی شہید، ٹیلیفون و انٹرنیٹ سروس معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے بعد مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔

دوسری جانب جنوبی غزہ میں حماس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیل اور اردن کے درمیان سرحدی پُل پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہو گئے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں بھی بمباری کر کے 6 مقامات پر حزب اللّٰہ کے اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید