وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا چیلنج ہے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے نئے دفتر کا افتتاح کیا، اس حوالے سے تقریب میں انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو مزید بہتر کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ یہاں آڈیٹوریم نہیں ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ 6 سال پہلے جو ٹیکنالوجی تھی وہ اب ختم ہو چکی ہے، 80ء کی دہائی میں جب کمپیوٹر آرڈر پر ملتا تھا تو میں نے ایک کمپیوٹر آرڈر کیا اور جب مجھے ڈیلیور ہوا تو اُس کا اگلا ماڈل آ چکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2022ء کا سیلاب بہت بڑا چیلنج تھا۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ میرے ساتھ بہت سے بیوروکریٹس نے کام کیا ہے اور سندھ کی بیوروکریسی بہت محنتی ہے۔