حکومتِ پنجاب نے لاہور میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔
تمام مذہبی مقامات کی سیکیورٹی پر 75 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں میں5 ہزار سے زائد پولیس نفری تعینات ہو گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی و اہم مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
آئی جی پنجاب نے بتایاہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ رمضان کی نسبت اس مرتبہ بہتر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔