• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک، سیکورٹی پلان مرتب، رینجرز سے مشاورت کی جائے، وزیر داخلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پولیس رینج، ڈسٹرکٹ اور زونز کے لحاظ سے مساجد ،امام بارگا ہوں،مدارس اور دیگر کھلے مقامات کی فہرستوں کا جائزہ لیکر رمضان المبارک سیکیورٹی پلان جلد مرتب اور رینجرز سندھ اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مشاورت کے عمل کو یقینی بنایا جائے، رمضان المبارک کے تینوں عشروں بشمول یوم شہادت حضرت علیؑ،طاق راتوں/شب قدر کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے جائیں ، پولیس کمانڈوز کو ممکنہ حساس علاقوں میں خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں ، منتظمین کی معاونت سے کڑی نگرانی جیسے اقدامات بھی کیئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید