• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، راولپنڈی میں رمضان میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں رمضان المبارک کے دوران صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق رمضان المبارک میں گیس کی بِلاتعطل اور پریشر کے ساتھ فراہمی کے لیے پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں۔

دونوں شہروں میں سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، دوپہر کو بھی صارفین کو گیس پریشر کے ساتھ دستیاب ہو گی۔

سحر و افطار میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

 گیس کی عدم دستیابی کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 1199 پر رابطہ کر سکتے۔

قومی خبریں سے مزید