سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم کا خاتمہ پیپلز پارٹی نے کیا، دریائے سندھ پر کینالز نہیں بنیں گی اور نہ بننے دیں گے۔
شرجیل میمن نے ٹنڈوجام میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم پیپلز پارٹی نے دی۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے کارناموں کی دنیا گواہ ہے، سیلاب متاثرین کے لیے21 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، غریب عوام کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دے رہے ہیں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سولر سسٹم ان کو دیا جائے گا جو بجلی کا بل نہیں دے سکتے۔