• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کیا، انہوں نے انٹیگریٹڈ سیمولیٹرز ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ 

آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلباء سے ملاقات کی، آرمی چیف نے قوم کے نوجوانوں کی تربیت کےلیے فوج کے عزم کو اُجاگر کیا۔

آرمی چیف نے طلباء کو لگن کے ساتھ شاندار تعلیم سے خود کو لیس کرنے کی حوصلہ افزائی کی جبکہ قومی ترقی کےلیے طلباء کو ضروری مہارت سے خود کو لیس کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی۔

آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہی کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جدید جنگی حربوں کے چینلنجز سے نمٹنے کےلیے یہ سخت ٹریننگ جاری رہنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور حربی تیاریوں کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید