• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے وائٹ بال کپتان کیلئے چند دنوں میں ڈسکشن ہوگی، کوچ انگلینڈ ٹیم

نئے کپتان کے بعد نئی حکمت عملی کا ہونا بھی یقینی ہوگا، برینڈن میک کولم - فوٹو: سوشل میڈیا
نئے کپتان کے بعد نئی حکمت عملی کا ہونا بھی یقینی ہوگا، برینڈن میک کولم - فوٹو: سوشل میڈیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ اگلے وائٹ بال کپتان کیلئے چند دنوں میں ڈسکشن ہوگی۔

کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ نئے کپتان کے بعد نئی حکمت عملی کا ہونا بھی یقینی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماننا ہوگا کہ ہم معیاری کرکٹ نہیں کھیلے، ہماری ٹیم کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی بہت خراب رہی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ نے یہ بھی کہا کہ ہم اچھی امید کے ساتھ آئے تھے لیکن اچھی پرفارمنس نہ دے سکے، واپس جا کر اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے۔

برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ بھارت میں شکست کے باوجود لگا تھا کہ ان کنڈیشنز کی اچھی تیاری ہوئی، دو میچز میں مواقع ملے لیکن آج کا نتیجہ بتا رہا ہے کہ ہم ٹورنامنٹ سے کیوں باہر ہوئے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ امید ہے یہاں جو ہوا کھلاڑی اس سے سبق لیں گے اور آئندہ بہتر کھیل پیش کریں گے۔

فاسٹ بولنگ پر بات کرتے ہوئے برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ جوفرا آرچر نے سیزن میں اچھی بولنگ کی۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید