امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینئر رہنما کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ شام میں القاعدہ رہنما یوسف ضیاء کو فضائی حملے میں ہلاک کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 23 فروری 2025 کو شمال مغربی شام میں ایک فضائی حملہ کیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ فورس کا کہنا ہے کہ محمد یوسف القاعدہ سے وابستہ حراس الدین کے اعلیٰ عسکری رہنما تھے، امریکا اور خطے میں اتحادیوں کے دفاع کےلیے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔