جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرو رسوخ بتدریج کم ترین درجہ پر آگیا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بنگلا دیش اور میانمار بھارتی حلقۂ اثر سے نکل کر پاکستان اور چین کے قریب آگئے ہیں۔
شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے اور خودساختہ جلاوطنی کے بعد بھارت مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس حوالے سے ماہر بین الاقوامی تعلقات سری ردھادتہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو بنگلادیش اور میانمار کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔
سابق سفارتکار کے پی فے بین نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔
تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش اپنے دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی جانب جھکاؤ اختیار کر رہا ہے۔