انڈونیشیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
انڈونیشیا میں آج صبح انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کا علاقائی طیارہ اے آر ٹی 42-500 گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں 3 مسافر اور 8 عملے کے ارکان شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ یوگیا کارتا سے مکاسر، جنوبی سولاویسی کے لیے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 12 میل قبل ایئرپورٹ کے ایریا میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پہاڑی علاقے لیانگ لیانگ، ماروس ضلع میں طیارے کے ملبے کے آثار دیکھے گئے ہیں۔
سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ کی گئی ہیں، جہاں 60 اہلکار اور ماہرین کی مدد سے بچاؤ اور ملبے کی تلاش جاری ہے۔
انڈونیشیا کی ایوی ایشن کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ طیارہ مقررہ اپروچ پر نہیں تھا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے اسے درست سمت میں لانے کی ہدایات دیں، لیکن رابطہ ختم ہو گیا اور ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا۔