• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹھ یورپی ملکوں کا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حق میں مشترکہ بیان، ساتھ کھڑے رہنے کا عہد

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آٹھ یورپی ممالک نے گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حق میں مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

 اس حوالے سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی، ڈنمارک، فن لینڈ، نیدرلینڈز، ناروے اور سوئیڈن نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ 

اس مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشترکہ بیان کے مطابق بطور نیٹو ارکان آرکٹک خطے کی سلامتی کی حفاظت کے پابند ہیں۔ 

مشترکہ بیان کے مطابق مشترکہ ٹرانس اٹلانٹک مفاد کے تحت آرکٹک خطے کی سلامتی کے لیے پُرعزم ہیں۔ ٹیرف کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچائیں گی۔ 

مشترکہ بیان کے مطابق ٹیرف کی دھمکیاں تعلقات کی خطرناک زوال پذیری کا سبب بن سکتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید