• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجموعی طور پر ٹیم کافی اچھا کھیلی ہے، مارکو جینسن

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مارکو جینسن نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ٹیم کافی اچھا کھیلی ہے۔

کراچی میں انگلش ٹیم کے خلاف آخری گروپ میچ میں فتح اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد مارکو جینسن نے پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ٹیم کافی اچھا کھیلی، بولنگ میں ہمارا اچھا آغاز ہوا، جس سے مدد ملی۔

جنوبی افریقی کھلاڑی نے مزید کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ مثبت سوچ کے ساتھ کھیلوں، ہم دبئی میں کھیل چکے ہیں کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے کہ بھارت کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کیسا کھیلتی ہے ،بھارتی ٹیم دبئی میں ٹریننگ کررہی ہے اس کا ایڈوانٹیج ہی ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید