آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے غازیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج کے لیے مزید ساڑھے 24 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔