کراچی(ایجنسیاں)زکوۃ کی کٹوتی کیلئے آج بینک بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ زکوۃ کی کٹوتی کے مقصد کیلئے تمام بینک اور مالیاتی ادارے آج(پیر)2رمضان المبارک کوبند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا۔