کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے ترجمان نے فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کئے جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی گئی ہے۔فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد پاکستان کی معطلی ختم کی ہے۔