متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین اسمبلی نے سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی پر اظہار برہمی کیا ہے۔
کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی نے شہریوں کو بغیر سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔
ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرے۔
انہوں نے کہا اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔