کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں آج درجۂ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔
آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مغرب سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔