• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پارکنگ مسئلہ، شرجیل میمن اور مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح


کراچی میں پارکنگ مسئلے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بیانات کا تضاد واضح ہوگیا۔

سینئر وزیر شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، دوسری جانب مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پارکنگ ختم کرنے کی بات کی ہے۔

کراچی میں پارکنگ مسئلے پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ ملاقات میں کہا تھا کہ پارکنگ ختم کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے، کے ایم سی نے پارکنگ کے معاہدے 30 جون تک کیے تھے۔

میئر کراچی نے یہ بھی کہا کہ معاہدے ختم کرنے کے قانونی تقاضے ہوتے ہیں، پہلے پارکنگ کا معاملہ سٹی کونسل میں لے جا کر اس کو ختم کردیں گے۔

یاد رہے کہ شرجیل میمن تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کرچکے تھے، اس پر میئر کراچی نے کہا کہ سینئر صوبائی وزیر نے ڈبل، ٹرپل پارکنگ کیخلاف بات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید