• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا رمضان میں منافع خوری نہیں کی جاتی؟

میں نے پوچھا۔

کی تو جاتی ہے، ڈوڈو نے تسلیم کیا۔

دفاتر میں کام چوری نہیں کی جاتی؟

بے شک، وہ بھی کی جاتی ہے۔

رشوت نہیں مانگی جاتی؟

ہاں، مانگی تو جاتی ہے۔

جھوٹ نہیں بولا جاتا؟

ہاں، بولا تو جاتا ہے۔

ایک دوسرے کا دل نہیں دکھایا جاتا؟

ہاں، دکھایا تو جاتا ہے۔

پھر یہ کیوں کہتے ہیں کہ رمضان میں شیطان کو قید کرلیا جاتا ہے؟

میں نے نکتہ اٹھایا۔

علما ڈوڈو نے فرمایا،

دراصل رمضان میں پورے ملک کو

شیطان کی سب جیل قرار دے دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین