سرگودھا(نمائندہ جنگ)یونیورسٹی کے کمیٹی روم میں ڈاکٹر آف فزیو تھراپی کے یونیورسٹی آف سرگودھاکے ساتھ الحاق شدہ کالجز کے سربراہان کی خصوصی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت چیئرمین یونیورسٹی الحاق کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر نے کی۔ اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی مدثر کامران‘ کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمدا قبال اور چیئرمین شعبہ فزیوتھراپی ڈاکٹر اختر رسول موجود تھے۔ میٹنگ میں کالجز کے سربراہان کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قواعد وضوابط بارے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ وہ اپنے اداروں میں ضروریات ،فیکلٹی اور لیبارٹری کو ہر حوالے سے پورا کریں نیز فزیوتھراپی کیلئےٹیچنگ ہسپتال میں کلینیکل ٹریننگ کا انتظام کریں۔ متعلقہ ضروریات پوری نہ کرنیوالوں کا یونیورسٹی سے الحاق ختم کر دیا جائیگا ۔