پشاور میں مطلع ابرآلود اور بارش کے باعث موسم سرد ہو گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
ادھر مالم جبہ اور رسالپور میں27، 27 ملی میٹر، کالام میں 25، دیر اپر میں 19 اور مردان میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کالام میں 13 انچ اور مالم جبہ میں 9 انچ برف باری بھی ہوئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا بھی امکان ہے۔