• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا امریکا پر جوابی ٹیکس آئندہ ہفتے لگانے کا اعلان

ترجمان چینی وزارت خارجہ— فائل فوٹو
ترجمان چینی وزارت خارجہ— فائل فوٹو

چین نے امریکا پر جوابی اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق چین آئندہ ہفتے امریکی زرعی درآمدات پر نئے محصولات عائد کرے گا۔

مرغی، گندم، مکئی اور کپاس پر اضافی 15 فیصد محصولات عائد کیے جائیں گے جبکہ جوار، سویابین، بیف، ایکوٹک پروڈکٹس پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پھل، سبزیوں اور ڈیری مصنوعات پر 10 فیصد اضافی محصولات عائد کیے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید