دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کوچ عاقب جاوید پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کےلیے پاکستان کی ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں 5 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ، دوسرا 18، تیسرا 21، چوتھا 23 اور پانچواں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کا پہلا مقابلہ 29 مارچ، دوسرا 2 اپریل اور تیسرا میچ 5 اپریل کو ہوگا۔