بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ کو بھارتی سپریم کورٹ سے پوڈکاسٹ نشر کرنے کی مشروط اجازت مل گئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے رنویر الہٰ آبادیہ کو پوڈکاسٹ نشر کرنے کی اجازت صرف اس بات سے مشروط ہے کہ وہ اپنے پوڈکاسٹ میں اخلاقیات اور شائستگی کو برقرار رکھیں گے۔
یہ معاملہ رنویر الہٰ آبادیہ پر سمے رائنا کے یوٹیوب شو’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں نازیبا گفگتگو کے الزامات سے شروع ہوا۔
اس واقعے کے بعد بھارتی یوٹیوبر کے خلاف مہاراشٹر، راجستھان اور آسام میں متعدد ایف آئی آر درج ہوئیں۔
جس کے بعد عدالت نے رنویر الہٰ آبادیہ کو عبوری تحفظ دیتے ہوئے ان کے پوڈکاسٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اب عدالت نے یہ پابندی اس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہٹائی ہے کہ اس پوڈکاسٹ سے بھارتی یوٹیوبر کے 280 ملازمین کی روزی روٹی بھی جُری ہوئی ہے۔