• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر الہٰ آبادیہ کی یوٹیوب کی آمدنی سامنے آ گئی

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ — فائل فوٹو
بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ — فائل فوٹو  

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ مشہور بھارتی ٹی وی شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق تضحیک آمیز اور قابلِ اعتراض بیان دینے کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

اب حال ہی میں رنویر الہٰ آبادیہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت اور ماہانہ آمدن کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

اُنہوں نے پوڈ کاسٹ ’دی رنویر شو‘ سے شہرت حاصل کی اور اب ان کے فالوورز کی فہرست میں کئی مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔

رنویر الہ آبادیہ کی یوٹیوب سے حاصل ہونے والی ماہانہ آمدن 40 ہزار ڈالرز ہے، سالانہ آمدن 40 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے جبکہ مجموعی آمدنی 912 ملین ڈالرز ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید