• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیشن جج علی نوازکا شیخوپورہ جیل کامعائنہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے معائنہ کے دوران ایڈیشنل سیشن جج علی نواز کی طرف سے کنٹین پر اشیاء خوردونوش انتہائی زیادہ قیمت پر فروخت کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ہے فاضل جج نے معائنہ کے دوران کنٹین کے ٹھیکیدار کو بلا کر ہدایت کی کہ وہ بازار کی قیمت کے مطابق دودھ وغیرہ فروخت کرے اورکنٹین پر پرائس لسٹ بھی آویزاں کی جائے، ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے تجویذدی ہے کہ جیل میں کرپشن ، تشدداور دیگر برائیوں کو روکنے کیلئے جیل کے کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کو ڈسٹرکٹ عدلیہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم سے منسلک کردیا جائے، فاضل جج نے اپنی جیل معائنہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیل کے افسروں کی قیدی شکایات کرتے ہیں اور نہ ہی انکے مسائل اور مشکلات سامنے آتی ہیں۔
تازہ ترین