شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)تحصیل کونسل شیخوپورہ نے ایڈورٹائزمنٹ کا ٹھیکہ مبینہ طور پر پول کرکے رواں مالی سال کیلئے صرف 65لاکھ روپے میں دیدیا گیا، ٹھکیداروں نے بتایا ہے کہ اگر یہ ٹھیکہ اوپن مقابلہ کی بنا پر دیا جاتاتو تحصیل کونسل کو اس مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی آمدن ہوسکتی تھی، ٹی ایم اے کے ذرائع نے پول وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔