• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کانگریس سے خطاب کریں گے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کانگریس سے خطاب کریں گے جس میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی سے متعلق پالیسی بیان متوقع ہے۔

صدر ٹرمپ  کی جانب سے چین، کینیڈا اور میکسیکو سے شروع کی گئی تجارتی جنگ سمیت دیگر اہم اشوز پر بھی بات کیے جانے کاامکان ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ کانگریس سے پہلا خطاب ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خطاب میں داخلہ اور خارجہ محاذ پر کیے گئے اقدامات سے متعلق حکمت عملی بتائی جائے گی۔ 

اس موقع پر حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی جانب سے سینیٹر ایلیسا سلوٹکین Elissa Slotkin جواب دیں گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید