انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے مئی 2023ء میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف مقدمات میں بیرونِ ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔
سی پی او نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خصوصی سیل پاکستان سے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے 6 ماہ سے کام کر رہا ہے۔