• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم، مریم نواز کی پھاٹا کو ہدف پورا کرنے کی ہدایت

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز--- فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 3 مرلہ مفت پلاٹ اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔

 مریم نواز نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کو اسی ماہ ہدف پورا کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے  کے لیے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 مریم نواز نے19 اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ اسکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دیا اور ہاؤسنگ اسکیموں کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لیے گئے قرضوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے، اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے قرضوں کی واپسی کا تناسب 100فیصد ہے، پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 9 ہزار 661 گھر زیرِ تعمیر ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بے گھر عوام کے لیے چھت کی فراہمی کی بہت فکر ہے،  اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لوگوں کا گھر بنتا دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 5 سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید