بنوں میں کینٹ سے ملحقہ گاؤں کوٹ براڑہ میں خودکش دھماکوں کے بعد دوسرے روز بھی فضا سوگوار ہے ۔
گزشتہ روز بنوں میں ہونے والے 2 دھماکوں کے بعد کینٹ کے اطراف اور جانے والے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
کینٹ کے اندر سرکاری دفاتر اور اسکول دوسرے روز بھی بند ہیں۔
شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کی جارہی ہے۔
یادر ہے کہ دھماکوں میں 13 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہو گئے تھے۔
دھماکے کے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور کے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔