• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی: خصوصی ٹیم کے ہاتھوں 9 بھکاری گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

دبئی میں پولیس نے بھکاریوں کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر  9 بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس نے کہا ہے کہ بھیک مانگنے پر 3 ماہ جیل ہو سکتی ہے، بھیک مانگنے پر 5 ہزار درہم یعنی 3 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

پولیس نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام بھیک مانگنے والوں کی اطلاع دیں۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بھکاریوں کی اطلاع کے لیے ’پولیس آئی‘ سروس کو فعال کیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کی موبائل ایپ پر ’پولیس آئی‘ سروس دستیاب ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ عوام 901 پر بھی بھکاریوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید