آسٹریلیا کے شہر جیلونگ سے سڈنی جانے والے طیارے میں مسلح نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کینبرا سے مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں 17 سال کے مسلح نوجوان کو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑا۔
مقامی میڈیا کے مطابق طیارے میں مسلح نوجوان سے شاٹ گن اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، اس موقع پر تمام 160 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اُتار لیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد ایوی ایشن ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح نوجوان حراست میں ہے اور اس کا تعلق ریاست وکٹوریا سے ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس سے تفتیش جاری ہے۔ ممکنہ طور پر نوجوان ایئرپورٹ کے حفاظتی جنگلے سے طیارے تک پہنچا۔