• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے بعد بڑا حصہ نمازیوں کے لیے کھل گیا

خانۂ کعبہ—فائل فوٹو
خانۂ کعبہ—فائل فوٹو

مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے بعد بڑا حصہ نماز یوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ادارۂ امورِ حرمین کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے یہ نیا حصہ رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں فرض نمازوں اور تراویح کے لیے کھولا گیا ہے، جس میں گراؤنڈ فلور، پہلی منزل، میزنائین، دوسری منزل اور دوسری منزل میزنائین کے ساتھ چھت کا حصہ شامل ہے۔

مسجد الحرام کی تیسری توسیع میں شامل مجموعی رقبہ 12 لاکھ 14 ہزار مربع میٹر ہے۔

رمضان المبارک کے دوران نئے توسیع شدہ حصوں میں بچھائے جانے والے قالینوں کی تعداد 25 ہزار ہے جبکہ 17 ہزار واٹر کولرز بھی رکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کی تیسری توسیع کا حکم شاہ عبداللّٰہ بن عبدالعزیز نے دیا تھا۔

یہ مسجد الحرام میں تاریخی لحاظ سے سب سے بڑی توسیع ہے، جس کا آغاز جون 2010ء میں ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید