انا للہ ……
چلو نکلو یہاں سے،
دولہا کے والد چلائے۔
کیا ہوا؟
میں نے گھبرا کے پوچھا۔
شادی کے گھر میں بیٹھ کر انا اللہ کررہے ہو،
وہ گرجے۔
وہ تو ایک دوست کے ابا کا انتقال ہوگیا ہے۔
فیس بک پر کمنٹ کیا ہے،
میں منمنایا۔
برا شگون نہ پھیلاؤ۔
بس نکلو یہاں سے، انھوں نے کہا۔
میں وہاں سے سیدھا جنازے میں چلا گیا۔
تدفین سے پہلے دوست نے گریبان پکڑلیا۔
کیا ہوا،
میں نے اس کا ہاتھ پکڑا۔
قبرستان میں آکر فیس بک ریلز دیکھ رہے ہو۔
ہاہا کمنٹ کررہے ہو؟
چلو نکلو یہاں سے،
اس نے غصیلی آواز میں کہا۔