• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، شہری کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے پولیس پر تشدد کا الزام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے میں شہری سے لوٹ مار کا مقدمہ ایک ہفتے بعد بھی درج نہ کیا جاسکا۔ متاثرہ شہری نے اہلکاروں پر تشدد کا الزام عائد کردیا۔

شہری کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے، خواجہ اجمیر نگری تھانے میں واقعہ کی رپورٹ کرانے گیا تو درخواست لے کر روانہ کردیا۔

شہری نے الزام لگایا کہ خواجہ اجمیر نگری تھانے کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مجھے روکا، اہلکاروں نے نقدی اور لائسنس یافتہ اسلحہ قبضے میں لیا۔

شہری کے مطابق اہلکاروں نے لائسنس یافتہ اسلحہ واپس کردیا لیکن رقم نہیں دی، اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری تھانے نے واقعہ پر موقف دینے سے گریز کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید