کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے کیا اقدامات کرنے چاہئیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔20برس میں ہماری پالیسی یکساں نہیں رہی ہے، تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ سرحدوں پر مزید عدم برداشت کی ضرورت ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتوں اور اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، تجزیہ کارمحمل سرفرازنےکہا کہ جو اعداد و شمار جاری کئے گئے بہت تشویشناک ہیں۔